اسلام آباد ( عاطف شیرازی/ نامہ نگار) وزیر مملکت برائے داخلہ طلا ل چوہدری نے کہاہے کہ زائرین کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی کے نام وزیر اعظم کو بھیج دئیے، اربعین میں شرکت کے واسطے زائرین کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر پہلی بار131پروازیں چلائی جارہی ہیں،زائرین کے مسائل کے حل اور رعایتی ٹکٹس کی فراہمی کیلئے سات رکنی کمیٹی کے ناموں کی فہرست وزیراعظم کو ارسال کردی گئی ، سیکورٹی صورتحال اور ایران اسرائیل جنگ کے باعث زمینی رستوں کو بند کیا گیایہ فیصلہ مجبورا ً کرنا پڑا ہے ، وزیر مملکت نے انجنئیر حمید حسین کیے توجہ دلاونوٹس پرجواب دیتے ہوئے کہاکہ ایم ڈبلیو ایم اور شیعہ علما کونسل اور قافلہ سلاروں سے بات ہوئی اور ایک سات نکاتی میوچل اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپیشل پروازیں اربعین کیلئے چلائی جائیں گی۔