اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا کہ آج شفافیت اور گڈ گورننس کے لیے افسوسناک دن ہے، جب پاکستانی عوام کو امریکی صدر کی ایک ٹویٹ کے ذریعے معلوم ہوا کہ تیل نکالنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے،انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ اس طرح کے سودے/منصوبے آئینی آرٹیکل 172،کے تحت چلتے ہیں، اور شق (3)، آئینی آرٹیکل 172، آئین، 1973 کے لحاظ سے تمام زمینوں، معدنیات اور دیگر قیمتی و سائل کی 50 فیصد ملکیت صوبوں کے پاس ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت، مغربی ایماء پر کئے گئے اقدامات پر پارلیمنٹ کو فوری طور پر اعتماد میں لے۔