اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)پاکستان کی78ویں سالگرہ /آپریشن بنیان المرصوص کا مشترکہ جشن ،سول اینڈ ملٹری شخصیات مدعو،وفاقی اور صوبائی قیادت کو بھی دعوت نامے، پا ک فضائیہ جنگی کرتب کا مظاہرہ کریگی ، ملکی و غیر ملکی مہمانوں کی اسپیشل سیکیورٹی،چار حفاظتی حصار ،جڑواں شہر راتوں رات دلہن کی طرح سج گئے ،پاکستان کا یومِ آزادی اس سال ایک نئے ولولے، فخر اور عسکری شان و شوکت کے ساتھ منایا جائے گا، جب قوم نہ صرف آزادی کی خوشی میں متحد ہوگی بلکہ آپریشن ’’بیان المرصوص‘‘ میں بھارتی جارحیت کو منہ توڑ جواب دینے کی تاریخ ساز کامیابی کا جشن بھی منائے گی۔ یہ شاندار اور یادگار مشترکہ تقریب 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب وفاقی دارالحکومت میں سجائی جائے گی، جس کا فیصلہ پاکستان کی سول اور عسکری قیادت نے باہمی مشاورت سے کیا۔