• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 18 افسران کی حتمی سینیارٹی فہرست جاری

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 18 افسران کی حتمی سینیارٹی فہرست جاری کر دی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ حتمی سینیارٹی فہرست کے سرکلر کے مطابق رواں ماہ 8 اگست 2025 تک کے اعداد و شمار کے مطابق تیار کردہ حتمی سینیارٹی فہرست پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے 341 افسران پر مشتمل ہے۔ حتمی سینیارٹی فہرست میں ʼپاس کےگریڈ 18 کے افسر وقاص الحسن موسٹ سینئر قرار دیئے گئے ہیں جبکہ حتمی سینیارٹی فہرست میں ʼپاس کے گریڈ 18 کے افسر عثمان اشرف آخری 341ویں نمبر پر موجود ہیں۔
اہم خبریں سے مزید