• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج، نعرے، اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )لاہور کی انسداد دہشت گردی کی دو عدالتوں کے فیصلہ کے تناظر میں قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا اور اس دوران وہ نہ صرف عمران خان کی رہائی کے لیے نعرے بازی کرتے رہے بلکہ عدالتی فیصلہ نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔ایجنڈا کاپیاں  پھاڑ دیں، اسد قیصر اور بیرسڑگوہر کو پوائنٹ آف آرڈر نہیں ملا،اقبال آ فریدی نے کورم کی نشاندہی کردی، قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام پانچ بجکر بیس منٹ پراسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا تو انہوں نے وقفہ سو الات کی کاروائی شروع کردی۔اس دوران پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اسد قیصر نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کا مطالبہ کیا۔تاہم اسپیکر قومی اسمبلی نے اسد قیصر کو اجازت نہ دی اور کہا کہ یہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ وقفہ سوالات کے دوران پوائنٹ آف آرڈر نہیں دیا جا ئے گا۔

اہم خبریں سے مزید