اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )کس ملک کی جیل میں میں کتنے پاکستانی قید ہیں ؟ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں ۔ 10ہزار 279 سعودی عرب میں سب سے زیادہ ، UEA/3523 ، قطر 599، بحرین 581، عمان میں 252 قید ، کویت 50،عراق 81، اردن 8 ،مصر میں 12 پاکستانی قید ہیں،پاکستان اور سعودی کا قیدیوں کی وطن واپسی کامعاہدہ ،تین ممالک کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ ہونے کے باوجود وہاں پاکستانی قیدیوں کی تعداد 13 ہزار 852 ہے ، رکن قومی اسمبلی سیدہ شہلا رضا کے سوال کے واجب میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے تحر یری جواب میں بتا یا گیا کہ مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیاء کے ممالک میں 15 ہزار 953 پاکستانی قید ہیں۔تین ممالک کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ ہونے کے باوجود وہاں پاکستانی قیدیوں کی تعداد 13 ہزار 852 ہے۔ ملزمان کی حوالگی کے معاہدہ کے باوجود سب سے زیادہ پاکستانی قیدی 10 ہزار 279 سعودی عرب میں ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں 3523 اور کویت میں 50 پاکستانی قیدی ہیں۔ دو ہزار ایک سو قیدی ان 14 ممالک میں قید ہیں جن کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ نہیں ۔ وزارت خارجہ کے مطا بق عراق میں 81, اردن میں 8 , مصر میں 12 پاکستانی قید ہیں ۔ بحرین میں 581، عمان میں 252 اور قطر میں 599 پاکستانی قید ہیں۔ آسٹریلیا میں 27 , جنوبی کوریا 7 اور جاپان میں 16 پاکستانی قید ہیں۔ ملائیشیا میں 459 تھائی لینڈ 35 اور کمبوڈیا میں 22 پاکستانی قید ہیں۔فلپائن اور ویتنام میں ایک ایک پاکستانی قید ہے ۔