• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق اور خیبر پختونخوا میں تعطل کا شکار ہائیڈرو پاور منصوبوں پر رسہ کشی

اسلام آباد (اسرار خان)وفاق اور خیبر پختونخوا میں تعطل کا شکار ہائیڈرو پاور منصوبوں پر رسہ کشی، صوبے نے معاشی نقصان سے خبردار کردیا؛ وفاق کی جانب سے بجلی کے نرخ بڑھنے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی اور خیبر پختونخوا حکومتیں دو رکے ہوئے ہائیڈرو پاور منصوبوں کے مستقبل پر اختلافات کا شکار ہیں، جہاں صوبہ ان منصوبوں کی بحالی اور قومی توانائی منصوبے میں شمولیت کا مطالبہ کر رہا ہے، جبکہ وفاقی حکومت خبردار کر رہی ہے کہ ان منصوبوں کی بحالی سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا اور صارفین پر بوجھ پڑے گا۔ یہ تنازعہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کے دوران سامنے آیا، جس کی صدارت سینیٹر محسن عزیز نے کی۔ اجلاس میں قانون سازوں نے 207 میگاواٹ مدیان اور 88 میگاواٹ گبرال منصوبوں کا جائزہ لیا۔ یہ دونوں منصوبے پہلے انڈیکیٹو جنریشن کیپیسیٹی ایکسپینشن پلان کا حصہ تھے لیکن وفاقی حکومت نے انہیں منصوبے سے نکال دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید