کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوم آزادی پر خوبصورت گھر یا عمارت کی سجاوٹ پر انعام کا اعلان ،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ یوم آزادی اور معرکہ حق کے موقع پر سب سے خوبصورت اور شاندار انداز میں سجائے گئے گھروں، گاڑیوں، دکانوں اور سرکاری/تجارتی عمارتوں کو انعام سے نوازا جائے گا۔اس اعلان کے پیشِ نظر تمام متعلقہ افراد، دفاتر اور خودمختار اداروں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ اس مہم میں شرکت کریں اور اپنی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجائیں۔