• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے کے حقوق کے تحفظ کا سلسلہ جاری رکھیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت صوبے کے حقوق کے تحفظ کا سلسلہ جاری رکھے گی اور وفاقی حکومت کے ساتھ تمام اہم معاملات، بشمول بجٹ، پر تعمیری روابط کو یقینی بنائے گی، پاکستان تمام شہریوں کا برابر کا ملک ہے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو۔وہ سوامی نارائن مندر میں منعقدہ یوم اقلیت کی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بجٹ سمیت جب بھی کوئی مسئلہ ہو ہم وفاقی حکومت کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں۔ حالیہ اقتصادی رابطہ کمیٹی برائے قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) کے اجلاس میں سندھ کے تمام منصوبے منظور ہوئے جن میں حیدرآباد سکھر موٹروے کے تین سیکشن بھی شامل ہیں۔مراد علی شاہ نے ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وفاق اور صوبہ سندھ کے درمیان تعاون کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا اور ان کی کوششوں کا مقصد دونوں کے تعلقات کو مضبوط رکھنا تھا۔
اہم خبریں سے مزید