اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تباد لے کئے گئے ہیں،تقرری 3 سال کیلئے کنٹریکٹ پر ایم پی 2 سکیل میں ، وزیر اعظم آفس ٹیم لیڈ اکنامک ٹرانسفارمیشن ہاشم رضا کا استعفی ٰمنظور ۔ وزیر اعظم نے کیپٹن رفاقت حسین کووزارتِ بحری اُمور کے ذیلی ادارے ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ وِنگ میں چیف ناٹیکل سرویئرمقرر کیا ہے۔ ان کی تقرری 3 سال کیلئے کنٹریکٹ پر ایم پی 2 سکیل میں کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم آفس کے ٹیم لیڈ اکنامک ٹرانسفارمیشن ہاشم رضا کی جانب سے دیا گیا استعفی ٰمنظور کر لیا ہے۔