• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پر اسرائیلی بمباری، الجزیرہ کے5 کارکن، 8 افراد پر مشتمل پورا خاندان شہید

کراچی( جنگ نیوز ) غزہ پراسرائیلی بمباری، الجزیرہ کے 5کارکن، 8افراد پر مشتمل پورا خاندان شہیدہوگیا۔ شہید ہونیوالوں میں ماں باپ اور ان کے6بچے شامل، صحافیوں کے خیمے پر بمباری میں الجزیرہ کے2صحافی اور 3کیمرا آپریٹر نشانہ بنے۔ اسرائیل کی غزہ پر جاری جنگ میں کم از کم 61,499 افراد شہید اور 153,575زخمی ہو چکے ہیں۔ میڈیا ارکان کی شہادت پردنیا بھر میں اسرائیل کی مذمت، کارروائی جارحیت بے نقاب کرنیوالی آوازوں کو خاموش کرنیکی مایوس کن کوشش قرار دیا گیا۔ شہدا میں الجزیرہ کے صحافی انس الشریف، محمد قریقہ، کیمرا آپریٹر محمد ظاہر، محمدنوفل اور مومین علیوا شامل ہیں۔غزہ کے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ نے کہا کہ اسرائیل صحافیوں کو اس لیے نشانہ بنا رہا ہے تاکہ ان کے جرائم دنیا کو نہ دکھائے جا سکیں۔ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں بڑی قتل و غارت گری کی تیاری کر رہا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اس بار انس جیسے صحافی اپنی آواز سے صیہونی فورسز کی بربریت کو دنیا کے سامنے آشکار نہ کر سکیں۔
اہم خبریں سے مزید