کراچی(سید محمد عسکری) وفاقی اردو یونیورسٹی کا بحران،ریٹائرڈ اساتذہ کا پرو چانسلر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے پنشن، بقایا جات اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر فوری اقدام کا مطالبہ، پرو چانسلر یونیورسٹی میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کروائیں وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کمیٹی کا خصوصی اجلاس کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں ریٹائرڈ اساتذہ کی بڑی تعداد کے علاوہ قاضی خضر حبیب (انسانی حقوق کمیشن)، طاہر حسن (کراچی یونین اف جرنلسٹس)، ڈاکٹر ریاض شیخ (زیبسٹ)، مہناز رحمان (سینیٹ رکن، اردو یونیورسٹی)، سنیئر صحافی سہیل سانگی نے شرکت کی۔ اجلاس میں منظور کی جانے والی قرارداد میں ریٹائرڈ اساتذہ کے مطالبے کی توثیق کی گئی کہ یونیورسٹی کے پنشن فنڈ میں موجود 670 ملین روپے سے فوری طور پر چار ماہ کی پنشن اور 2017 کے بعد اے بعد از ریٹائرمنٹ بقایا جات ادا کیے جائیں۔شرکاء نے پرو چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے مطالبہ کیا کہ وہ جامعہ میں جاری مالی بدانتظامی کی تحقیقات کرائیں اور اس ادارے کی سرپرستی کریں جو ان کی مادری زبان کے نام پر قائم کیا گیا ہے۔اجلاس میں وائس چانسلر کی جانب سے تنخواہوں کا مطالبہ کرنے والے اساتذہ کو معطل کرنے اور ان کے خلاف شو کاز نوٹس جاری کرنے کی مذمت کی اور یونیورسٹی میں جبر اور خوف کا ماحول قائم کرنے کی کوشش قرار دیا۔ ا