• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی نے روش نہ بدلی تو اسکا نسلی امتیاز سندھ کو تقسیم کردیگا، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ سندھ کے سینئر وزیر کی جانب سے ڈمپرز مافیا کے سرغنہ کے پاس بنفس ِ نفیس پہنچ کر نقصان کی فوری ادائیگی کی یقین دہانی اور کچل کر جاں بحق ہونے والوں کے متاثرہ خاندان کو نظر انداز کرنا نسلی امتیاز کی بدترین مثال ہے۔ اگر پی پی نے اپنی روش نہ بدلی تو اسکا نسلی امتیاز سندھ کو تقسیم کردے گا۔ حادثے کے ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار، ڈمپر قبضے میں لینے اور مقدمہ درج کرنے کی بجائے ڈمپر مافیا کو خوش کرنے کیلئے مہاجر نوجوانوں پر جھوٹے مقدمات قائم کرکے بھیڑ بکریوں کی طرح گرفتار کیا جارہا ہے۔ پیپلز پارٹی تھانوں اور عدالتوں کو مہاجر عوام کو نقصان پہنچانے کیلئے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا بند کرے اورگرفتار شہریوں کو فوری رہا کیا جائے۔ آفاق احمد نے کہا کہ عوام پی پی اور ڈمپر مافیا کے گٹھ جوڑ سے اچھی طرح واقف ہیں۔ ہم اپنے نوجوانوں کو متعصب حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ میں مہاجر لیگل فورم کے وکلاء سمیت کراچی کو اپنا شہر ماننے والے وکلاء سے کہتا ہوں کہ وہ گرفتار نوجوانوں کے مقدمات کی پیروی کریں اور جلد از جلد انکی رہائی یقینی بنائیں۔
اہم خبریں سے مزید