• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبی میں پولیس اور مچ میں تھانے پر دستی بم حملے، ایک اہلکار زخمی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سبی اور کچھی میں دستی بم حملے ،ایک پولیس اہلکار زخمیہوگیا پولیس کے مطابق سبی گرلز کالج کے قریب پولیس اہلکار چیکنگ کر رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکاروں پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے ، یہ بم زوردارد ھماکے پھٹ گیا ۔جس کے نتیجے میں اے ایس آئی محمد افضل زخمی ہو گیا۔ جسے فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال سبی منتقل کردیا گیا،جبکہ نامعلوم افراد نے کچھی کے علاقے مچ میں پولیس تھانے پر دستی بم پھینکا جو تھانے سے باہر گرکر پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کوئٹہ سے مزید