• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا گیا۔

واقعہ آسٹن کے شمالی علاقے میں پارکنگ لاٹ میں پیش آیا۔ 

مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کی آواز پر پولیس طلب کی گئی تھی تاہم اہلکاروں کے پہنچنے تک تینوں افراد کو مارا جا چکا تھا۔ 

دعویٰ کیا گیا ہے کہ مشتبہ شخص نے کار ہائی جیک کی اور فرار ہوگیا تاہم گاڑی ٹکرانے پر ملزم نے ایک اور گاڑی کو ہائی جیک کیا اور فرار کی کوشش کی۔

پولیس نے ملزم کا تعاقب کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے، واقعہ سے متعلق تفتیش کا عمل جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید