• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زہران ممدانی کا روز فیض احمد فیض کی شاعری پڑھنے کا انکشاف

امریکی شہر نیو یاک کی میئر شپ کے امیدوار زہران ممدانی نے روزانہ فیض احمد فیض کی شاعری پڑھنے کا انکشاف کیا ہے۔

ایک بیان میں زہران ممدانی نے کہا ہے کہ وہ فیض احمد فیض کی شاعری روزانہ دن شروع کرتے وقت پڑھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ فیض کی شاعری صرف اس بات کےلیے پڑھتے ہیں تاکہ خود کو یاد دلاتے رہیں کہ اُن کی اصل ذمے داری کیا ہے۔

ممدانی نے کہا کہ سب کو فیض احمد فیض کو پڑھنا چاہیے کیونکہ اکثر جب ہم اقتدار میں آتے ہیں تو خود کو پہلے سے طے کردہ دائرے تک محدود کر لیتے ہیں، اور پھر بطور لیڈر ہماری سوچ اور ہمارے اعمال چھوٹے ہوتے چلے جاتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید