• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان اکرم راجہ کو اڈیالہ جیل کے قریب ناکے پر روک لیا گیا

سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو
سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو

رہنما تحریکِ انصاف بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کو اڈیالہ جیل کے قریب ناکے پر روک لیا گیا۔

راولپنڈی میں پولیس ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل کمیٹی میں 14 اگست کے احتجاج پر مشاورت ہوئی ہے، 14 اگست کے پروگرام کو ہم احتجاج کا نام نہیں دے رہے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے لوگ پاکستان کی آزادی کے جشن میں باہر نکلیں گے، ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں وہ حالات نہیں جو قائد اعظم کا خواب تھے، ہمارے کارکنان پاکستان اور بانیٔ پی ٹی آئی سے اپنی وابستگی کا بھی اظہار کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں وہ سیاسی آزادیاں حاصل نہیں جو آئین میں درج ہیں، ہم 14 اگست کو تمام قسم کی آزادیوں کے لیے آواز بلند کریں گے، جو سزائیں دی جا رہی ہیں یہ ناحق ہیں، گواہی اور ثبوت ایک ہی قسم کے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 2 پولیس والوں کو پیش کر کے سزاؤں کا اعلان کیا جاتا ہے، شاہ محمود قریشی کی رہائی کے بعد کیا رول ہو گا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی باہر آ کر بانی کی ہدایات کے برعکس کچھ نہیں کریں گے، بانی کی جو بھی ہدایات ہوں گی شاہ محمود قریشی انہی پر عمل کریں گے۔

رہنما تحریکِ انصاف بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی میں صرف بانی کا حکم چلتا ہے، پاکستان میں جو نظام رائج ہے وہ جمہوریت کے متصادم ہے۔

قومی خبریں سے مزید