برطانیہ کی سرمونیئیل کاؤنٹی ناٹنگھم شائر کی جیل میں ڈرون سے پیکٹ گرانے کے واقعے پر 3 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔
ناٹنگھم سے میڈیا رپورٹ کے مطابق جیل میں گرائے گئے پیکٹ سے موبائل فون اور منشیات برآمد ہوئی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے مشتبہ کار کو روک کر ڈرون برآمد کر کے ضبط کرلیا۔ مرد کو بغیر لائسنس کار چلانے پر حراست میں رکھا گیا، تینوں افراد ضمانت پر رہا ہیں۔