• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرو: پنشن اصلاحات اور بڑھتے جرائم کے خلاف احتجاج

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

پیرو کے دارالحکومت لیما میں پنشن اصلاحات اور بڑھتے جرائم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پیرو کے دارالحکومت میں احتجاج کے بعد مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

عوامی احتجاج میں سیکڑوں نوجوان شریک ہوئے جبکہ پولیس نے حکومت مخالف مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ مظاہرے جنریشن زی نامی تنظیم اور دیگر طلبا ایکٹیوسٹس نےمنعقد کیا۔

گزشتہ روز ہونے والے مظاہرے آج بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید