• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن میں ہزاروں افراد کا حکومتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیخلاف احتجاج

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ہزاروں افراد نے حکومتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن پر احتجاج شروع کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس دوران مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں اور جلاؤ گھیراؤ کے دوران ایک کنٹینر جلادیا گیا جبکہ پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار بھی کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کے خلاف فلڈ کنٹرول  پروجیکٹس میں بدانتظامی پر احتجاج کیا جارہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فلڈ کنٹرول پروجیکٹس پر 9 ارب 54 کروڑ ڈالر لگے پھر بھی بارشوں میں کئی شہر ڈوب گئے تھے۔

فلپائن کے صدر نے مظاہروں کی حمایت کی اور مبینہ کرپشن کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید