• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سزاؤں کا جمعہ بازار لگا ہے، عوامی مینڈیٹ کی عزت نہیں ہوگی تو ملک مزید خطرے میں ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی

پشاور، اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام کی آواز نہیں سنیں گے تو ملک اور جمہوریت کیلئے سنگین خطرات ہوں گے۔

بیرسٹر گوہر نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناانصافیوں کا سلسلہ اب رک جانا چاہیے۔ 

اُنہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے، ہمارے ساتھ زیادتی اور ناانصافی ہو رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں سنا نہیں، نوٹس بھیجا نہیں اور راتوں رات ہمیں نااہل کیا گیا۔ پی ٹی آئی نے اکیلے 3 کروڑ ووٹ اور دیگر پارٹیوں نے مجموعی طور 3 کروڑ ووٹ لیے تھے۔ 

اُنہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل مذاکرات میں ہیں، ہم نے بہت کوشش کی کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اب بھی وقت ہے تمام سزائیں ختم کریں، 180 سیٹیں جیت چکے، آج ہم 76 سیٹوں کے ساتھ بیٹھے ہیں۔

دوسری جانب، سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ عدالتوں کو ہتھیار بنا کر ہمیں کیوں نکال رہے ہیں، آپ سیٹ تو چھین سکتے ہیں قوم کی آواز نہیں چھین سکتے، الیکشن کمیشن آزاد نہیں جانبدار ہے، کون سی ایمرجنسی تھی جس پر فوری نااہل کیا گیا؟ فیئر ٹرائل کہاں گیا؟ 


اہم خبریں سے مزید