• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی یوم آزادی پر کُل جماعتی حریت کانفرنس کی مبارکباد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آل پارٹیز حریت کانفرنس نے پاکستانی قوم اور حکومتِ پاکستان کو یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ترجمان آل پارٹیز حریت کانفرنس نے مزید کہا کہ پاکستان قائدِ اعظم اور برصغیر کے مسلمانوں کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں رمضان کے مبارک مہینے میں وجود میں آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام اللّٰہ تعالیٰ کا خاص تحفہ ہے۔ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی اور سفارتی حمایت کرتا آیا ہے یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں آج بھی حل طلب ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید