امریکا میں شراب نوشی کی شرح میں کمی کے رجحان سے متعلق انکشاف ہوا ہے۔
امریکا میں کیے گئے ایک تازہ عوامی سروے کے مطابق صرف 54 فیصد امریکی بالغوں نے بتایا ہے کہ وہ شراب نوشی کرتے ہیں جو کہ پچھلے 90 سال کی کم ترین شرح ہے۔
سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ شراب پینے والے افراد بھی پہلے کے مقابلے میں کم مقدار میں اس کا استعمال کر رہے ہیں۔
حالیہ سروے میں پہلی بار نوجوانوں کی اکثریت نے یہ رائے دی ہے کہ روزانہ صرف ایک یا دو پیگ کا استعمال بھی صحت پر منفی اثر ڈالتا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس سروے کے نتائج گزشتہ ایک دہائی سے جاری رجحان کی عکاسی کرتے ہیں جس میں نوجوانوں کی شراب نوشی میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔