سوڈان کے ڈارفور ریجن میں ہیضےکی وباء پھیلنے کے سبب ایک ہفتے کے دوران 40 افراد ہلاک ہو گئے۔
عالمی طبی امدادی تنظیم ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کے مطابق سوڈان کے دارفور خطے میں ہیضے کی حالیہ وباء نے 7 دنوں کے اندر کم از کم 40 افراد کی جان لے لی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اس وباء کو کئی برسوں کے دوران سوڈان میں آنے والی سب سے سنگین وباء قرار دیا جا رہا ہے۔
ایم ایس ایف کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کیا گیا ہے کہ ایک جانب سوڈان میں مکمل طور پر جنگ جاری ہے اور دوسری جانب عوام کو بدترین ہیضے کی وباء کا سامنا ہے۔
تنظیم کے مطابق صرف ڈارفور خطے میں پچھلے ہفتے کے دوران ایم ایس ایف کی ٹیموں نے 2300 سے زائد مریضوں کا علاج کیا جبکہ 40 اموات ریکارڈ کی گئیں۔