• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیر خزانہ کی راتوں رات مشرقی یروشلم کو مغربی کنارے سے الگ کرنیکی منظوری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیلی وزیر خزانہ نے راتوں رات مشرقی یروشلم کو مغربی کنارے سے الگ کرنے کی منظوری دے دی۔

اسرائیلی وزیر خزانہ کے دفتر کے مطابق اس اقدام سے فلسطینی ریاست بننے کا خیال دفن کردیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیر خزانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جلد آباد کاروں کیلئے3401 مکانات کی تعمیر سے متعلق بتایا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں کہ نیتن یاہو نے اس منصوبے کی بحالی کی حمایت کی ہے یا نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتحادیوں اور عالمی طاقتوں کے اعتراضات پر اسرائیل نے 2012 میں یہ منصوبہ روک دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید