ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ ملاقات کے بعد دونوں صدور مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ روس، یوکرین تنازع ختم کرنے کے لیے امریکا کے پاس کئی طریقے ہیں۔
واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ کی روسی صدر پیوٹن سے کل ریاست الاسکا میں ملاقات ہو رہی ہے۔