یورپی یونین نے اسرائیل سے نئی بستیوں کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کردیا۔
یورپی یونین کے خارجہ پالیسی امور کی سربراہ کاجا کالاس نے کہا کہ اسرائیلی آبادکاری کا منصوبہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی بستیوں کا منصوبہ دو ریاستی حل کو مزید کمزور کرتا ہے۔
جرمنی نے بھی اسرائیل سے مغربی کنارے میں بستیوں کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب ترک وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظرانداز کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہی دیرپا امن کا واحد راستہ ہے۔