• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خاتون باڈی بلڈر ہیلی میک نیف 37 سال کی عمر میں چل بسیں

فائل فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا
فائل فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکی خاتون باڈی بلڈر ہیلی میک نیف اچانک 37 سال کی عمر میں چل بسیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہیلی میک نیف مقامی سطح پر باڈی بلڈنگ کی چیمپئن بھی رہ چکی تھیں۔ وہ غذائیت اور صحت سے متعلق کوچ اور نیوٹریشنسٹ بھی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی میک نیف کی موت کی وجہ اب تک معلوم نہ ہوسکی۔ 

سوشل میڈیا پر ہیلی میک نیف کے فالوورز کی جانب سے ان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہیلی میک نیف نے گریجویشن تک تعلیم حاصل کی تھی اور انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد سائیکولوجی میں مزید اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی باڈی بلڈرز کی کم عمر میں اچانک موت ہوچکی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید