غزہ میں نہتے اور مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، صبح سے جاری حملوں میں مزید 16 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں آج صبح سے جاری اسرائیلی حملوں میں 16 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
شہداء میں امدادی مراکز پر اسرائیلی گولیوں کا نشانہ بنے 5 افراد بھی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں غزہ میں آج مزید 4 افراد غذائی کمی کی وجہ سے انتقال کرگئے، غزہ میں بھوک سے جاں بحق افراد کی تعداد 239 ہوگئی ہے جن میں 106 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 61 ہزار 776 فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ 54 ہزار 906 افراد زخمی ہوئے ہیں۔