استنبول میں پولیس نے ضلع بیوغلو کے میئر اور ان کے قریبی مشیروں سمیت حزبِ اختلاف کے 40 سیاستدانوں کو گرفتار کرلیا۔
ترک میڈیا کے مطابق مبینہ کرپشن الزامات پر یہ گرفتاری حزبِ مخالف کی مرکزی جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی (CHP) کے خلاف کئی ماہ سے جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔
یاد رہے کہ استنبول کے میئر اور صدر طیب اردوان کے سب سے بڑے سیاسی حریف، اکرم امام اوغلو، مارچ میں گرفتار ہو کر جیل بھیجے گئے تھے جس کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر احتجاج شروع ہو گئے تھے۔
اکتوبر سے اب تک استنبول کے 26 میں سے 9 CHP ضلعی میئرز کو کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا جا چکا ہے تاہم وہ ان الزامات کی تردید کر رہے ہیں۔