مصنوعات …
ڈوڈو، تم ہمیشہ یہی کرتے ہو؟ میں غصے سے چلایا۔
کیا کرتا ہوں؟ ڈوڈو نے مصنوعی حیرت سے پوچھا۔
میں بقرعید پر بکرے کی موٹی موٹی بوٹیاں تمہارے گھر بھیجتا ہوں،
تم گائے کے چھیچھڑے پکڑا دیتے ہو۔
میں خوشی کے موقع پر گلاب جامنیں اور رس گلے بھجواتا ہوں،
تم بالوشاہی روانہ کردیتے ہو۔
کل میں نے قورمے کا ڈونگا بھیجا تھا،
آج تم ارہر کی دال لے آئے ہو۔
میں نے فرد جرم سنائی،
اپنی حرکتوں سے باز آجاؤ۔
ورنہ؟ ڈوڈو نے آنکھیں مٹکائیں۔
میں نے پرعزم لہجے میں کہا،
ورنہ میں تمہاری مصنوعات پر ٹیرف لگادوں گا۔