پیرس( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) فرانس میں جشنِ آزادی کےموقع پر 16اگست کو نیزہ بازی میلہ منعقد ہو رہا ہے۔چیف آرگنائز چوہدری اشرف عارف سرمد کے مطابق یہ پروگرام جشنِ آزادی نیزہ بازی میلہ فرانس کے زیرِ سرپرستی صوفی محمد عارف مرالہ ،چوہدری لیاقت شیر اسماعیل ،چوہدری سجاد نمبردار منیووال، چوہدری الطاف احمد بھاگوگوسپت پوراس پروگرام کے چیف آرگنائزر: چوہدری اشرف عارف مرالہ ہیں جبکہ پروگرام کے مہمانِ خصوصی سردار ظہور اقبال (چیئرمین پاکستان بزنس فورم یورپ) ہوں گے یہ ایک پاکستانی ثقافتی و روایتی کھیلوں کا پروگرام ہے، خاص طور پر نیزہ بازی کے شوقین افراد کے لیے جو یورپ بھر فرانس پہنچ گئے ہیں ۔