• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ ٹیرف کے بعد بھارت میں امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم

نئی دلی (خبر ایجنسی)صدر ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف کے بعد بھارت میں امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کے مطالبات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں جن میں مبینہ طور پرمیکڈونلڈز، کوکا کولا، ایمیزون اور ایپل جیسی بڑی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کاروباری افراد اور وزیراعظم نریندر مودی کے حامی ٹیرفس کے اعلان کے بعد امریکہ مخالف جذبات کو ہوا دے رہے ہیں۔چندروزقبل وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ایک خصوصی اپیل میں ’خود پر انحصاری‘ پر زور دیا گیا تھا۔بنگلورو میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’انڈین کمپنیاں دنیا کیلئےچیزیں بناتی ہیں لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ پہلے انڈیا کی ضروریات کو ترجیح دی جائے۔انہوں نے اس موقع پر کسی خاص کمپنی کا نام نہیں لیا۔اگرچہ فی الوقت امریکی مصنوعات کی سیلز متاثر ہونے کی کوئی علامات نظر نہیں آئیںتاہم سوشل میڈیا اور عام لوگوں میں امریکی مصنوعات کا استعمال بند کرنے کی بحث چل رہی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید