کراچی (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میںجمعرات کے روز بادل پھٹنے کے واقعے میں 42 افراد ہلاک ہوگئے۔مقبوضہکشمیر میں امدادی تنظیم ریڈ کراس کے ضلع کشتوار میں ڈسٹرکٹ سیکرٹری اصغر علی شیخ نےبی بی سی کو بتایا کہ انہوں نے 42 افراد کی لاشوں کو اپنی نگرانی میں انتظامیہ کہ حوالے کیا ہے۔ تاہم اُن کا مزید کہنا ہے کہ اب تک اس حادثے میں 102 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں علاقے کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔