• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ اور پوٹن، خوشامد سے مایوسی تک، امریکی صدر کا لہجہ سخت ہوگیا

پیرس (اے ایف پی) ڈونلڈ  ٹرمپ اور ولادیمیر پوٹن کا تعلق خوشامد سے مایوسی تک پھیلا ہوا ہے، امن معاہدے میں تاخیر پردونوں میں تلخی پیدا ہوگئی۔امریکی صدر کا لہجہ سخت ہوگیا۔دونوں ایک دوسرے کی خوب تعریف کرتے رہے،ٹرمپ کاکہنا تھا میری پوٹن سے بڑی اچھی بنتی ہے ۔ پوٹن نے جواب میں کہا کہ امریکی صدر ذہین اور حقیقت پسند ہیں ، 2020میںصدر ہوتے تو یوکرین کا بحران نہ آتا۔ جمعہ کو دونوں رہنما الاسکا میں یوکرین تنازع پر اہم مذاکرات کرینگے۔اپنی دوسری مدت صدارت کے ابتدائی دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کی تعریفوں کے پل باندھتے نظر آتے تھے۔ ماضی میں جیسے جیسے مہینے گزرتے گئے اور وہ امن معاہدہ، جس کے بارے میں ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ ان کی قیادت میں 24 گھنٹوں میں ہو جائے گا، ممکن نہ ہو سکا، ان کا لہجہ پوٹن کے بارے میں تلخ ہوتا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید