پشاور(نیوزڈیسک) ہندوکش پہاڑی سلسلے کی بلند ترین چوٹی تریچ میرمیں17خواتین نے کامیاب ٹریکنگ کرکے تاریخ رقم کردی۔خواتین ٹریکرز دشوار گزار راستوں اور سخت گلیشیئرز کو عبور کرتی ہوئیں آگے ایڈوانس بیس کیمپ تک کافاصلہ کامیابی سے طے کرلیا۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام تریچ میر بیس کیمپ تک ٹریکنگ پر مشتمل خواتین ٹریکرز کا گروپ کامیابی کے ساتھ ٹریکنگ کرنے کے بعد واپس لوٹ آیا۔ گروپ میں کیلاشی، چترالی، گلگت بلتستان، بلوچستان، اسلام آباد اور دیگر شہروں سے خواتین ٹریکرز شریک تھیں۔خواتین ٹریکرز دشوار گزار راستوں، تیز رفتار بہتے پانی اور سخت گلیشیئرز کو عبور کرتی ہوئیں بابو بیس کیمپ سے بھی آگے ایڈوانس بیس کیمپ پہنچیں۔