• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولر پاکستان 2025 کا ایکسپو سینٹر کراچی میں افتتاح

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سولر توانائی کی بین الاقوامی نمائش سولر پاکستان 2025کا ایکسپو سینٹر کراچی میں شاندار افتتاح ، تین روزہ نمائش 15تا 17اگست 2025تک جاری رہے گی۔ دنیا کے 10 ممالک کی 250 سے زائد نمایاں کمپنیاں اپنی جدید ترین مصنوعات پیش کر رہی ہیں، جن میں اعلیٰ کارکردگی والے سولر پینلز، اسمارٹ انرجی اسٹوریج، جدید گرڈ سسٹمز اور دیگر جدید سولر ٹیکنالوجی حل شامل ہیں۔ مقامی و بین الاقوامی صنعت کے رہنما اداروں، ماہرین اور پالیسی سازوں کی بھرپور شرکت کے ساتھ، سولر پاکستان 2025 اعلیٰ سطحی شراکت داریوں، پالیسی ڈائیلاگ اور اسٹریٹجک اتحاد کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے، تاکہ پاکستان کی وسیع قابلِ تجدید توانائی کی صلاحیت کو اجاگر کیا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید