• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی بینک کی اسٹرٹیجک نجکاری، مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد (اے پی پی)نجکاری کمیشن نے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (زیڈ ٹی بی ایل) کی اسٹریٹجک نجکاری کے لیے مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں جو پاکستان کے زرعی مالیاتی شعبے کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ وزارت نجکاری کی جانب سے جمعہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں زرعی فنانسنگ کے منظر نامہ کے استحکام کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر نجکاری کمیشن نے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی اسٹریٹجک نجکاری کے لیے نیکسٹ کیپٹل لمیٹڈ کی قیادت میں کنسورشیم کے ساتھ مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے (ایف اے ایس اے) پر دستخط کئے ہیں۔ کنسورشیم بھرپور مہارتوں کو نمایاں طور پر مجتمع کرتا ہے جس میں اعجاز احمد اینڈ ایسوسی ایٹس، بیکر ٹلی محمود ادریس قمر، ایگزیکٹوز نیٹ ورک انٹرنیشنل، برج پبلک ریلیشنز، سیولز پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور پرائما گلوبل کنسلٹنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں۔نجکاری کمیشن نے کہا ہے کہ یہ اقدام نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو مدعو کرنے، بینکنگ آپریشنز کو جدید بنانے اور سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کی طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید