لاہور( جنگ نیوز)ممتازمزاح نگار، ڈرامہ نویس اور روزنامہ جنگ کے منفردکا لم نو یس عطاءالحق قاسمی کو یوم آزادی پر سب سے بڑے اعزاز نشان امتیاز سے نوازا گیا ہے۔ریاست پاکستان کی طرف سے یہ ایوارڈ صرف تین ادیبوں کو ملا ہے۔عطاءالحق قاسمی مزاح نگاری ،ڈرامہ نویسی اور کالم نگاری میں ایک ممتاز مقام کے حامل ہیں،وہ بیس کتابوں کے مصنف ہیں اور حال ہی میں ان کی ایک کتاب مشاہیر کے خطوط عطاءالحق قاسمی کے نام سے شائع ہوئی ہے جسے ڈاکٹر عائشہ عظیم نے مرتب کیاہے۔