• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنا سازش کیس؛ پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں کی ضمانت منظور

اسلام آباد (خبر نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر نے 14اگست دھرنے کی سازش اور بغیر اجازت کانفرنس منعقد کرنے کے مقدمہ میں گرفتار پی ٹی آئی کے 12کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور کر لیں۔ ملزمان کیخلاف تھانہ شہزاد ٹاون میں مذکورہ مقدمہ درج ہے۔دریں اثناء جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس ریکارڈ پیش نہ ہونے پر 5 اگست احتجاج کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت ملتوی کر دی۔ پولیس ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے درخواستوں پر دلائل بھی نہ ہو سکے۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا۔ اس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
اہم خبریں سے مزید