کراچی( افضل ندیم ڈوگر) موسمی خرابی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے ملک بھر کی 6پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ 80میں تاخیر ہوئی۔ موسمی خرابی کی وجہ سے گلگت کی 4انتظامی طور پر نجی ایئر کی کراچی دبئی کی دو پروازیں منسوخ کی گئیں۔ جدہ کراچی کی پرواز ای ار 812 کو انتظامی طور پر لاہور اتارا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام اباد ایئرپورٹ کی 15، اسلام اباد کراچی کی 11، کراچی لاہور کی 8، کراچی کی 12، لاہور کی 21، کوئٹہ اور ملتان کی چار چار، فیصل آباد اسکردو ایک ایک اور پشاور کی تین پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ نجی ایئر لائن کی لاہور ابوظہبی کی دو پروازوں میں 14 گھنٹے تک تاخیر رپورٹ ہوئی ہے۔