• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارہ ترقیات کراچی، لفٹیں طویل عرصے سے خراب، شہریوں کو پریشانی

کراچی (طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) ادارہ ترقیات کراچی کے ہیڈ آفس واقع سوک سینٹر گلشن اقبال میں طویل عرصےسے چھ میں سےصرف ایک لفٹ سائلین کے لئے قابل استعمال ہےجبکہ دوسری لفٹ فرسٹ فلور سے آپریٹ ہوتی ہےجو صرف افسران کے لئے مختص ہےکے ڈی اے دفاتر میں روزانہ سیکڑوں افراد کی اپنے پلاٹوں کی ٹرانسفر میوٹیشن و دیگر کاموں کے سلسلے میں آمدورفت ہوتی ہےگراونڈ فلور سے شہری جب دس منزلہ عمارت کی دیگر دفاتر میں جاتے ہیں انہیں لمبی لائن میں لگنا پڑتا ہے خاص کر بزرگ اور خواتین کو لفٹ استعمال کرنے کے لئیے طویل انتظارکرنا پڑتاہے کے ڈی اے دفاتر مختلف منزلوں پر واقع ہیں اسی طرح سوک سینٹر آنے والے شہریوں کیلئے کرسیوں کا انتظام بھی نہیں ہوتا انہیں انتظار کرنا پڑے تو وہ کہاں بیٹھیں اگر انہیں واش روم استعمال کرنا پڑجائےتو یہ ایک تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہےعام شہریوں کے لئے ان کی تعداد کم ہےکیونکہ دستیاب ٹوئلٹس پر ملازین نے صرف اپنے استعمال میں رکھنے کیلئے تالے لگا رکھے ہوتے ہیں افسروں کے واش روم کے علاوہ بقیہ انتہائی گندے ہوتے ہیں آج کل ایک اور مسلئہ ریٹائرڈ افسران کی ایک بڑی تعداد روزانہ ہاتھوں میں فائلیں پکڑے مختلف دفاتر میں نظر آتی ہےجو ایجنٹ کے طور پر کام کرتی ہے اس دوران وہ کے ڈی اے دفاتر کا استعمال اور اپنے جونیئرز کو مختلف کاموں کیلئے مجبور کرتے ہیں ملازمین کا کہنا ہے کہ ان میں سےایسے افسران اور ملازمین کی تعداد بہت کم ہوتی ہے جو اپنی ریٹائرمنٹ کے کاغذات یا کسی زاتی کام کے سلسلے میں آتے ہوںواضح رہے رہے گزشتہ سال ادارہ ترقیات کو خطیر رقم صرف مینٹینس کی مد میں ادا کی گئ تھی شہریوں نےوزیر بلدیات اور ڈی جی کے ڈی اے سے مطالبہ کیا ہے فوری طو پر تمام لفٹوں کی مینٹینس کا انتظام اور دیگر سہولتوں کو یقینی بنائیں۔
اہم خبریں سے مزید