• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے گلگت میں 3 پل تباہ



سکردو( نثار عباس نامہ نگار)گذشتہ دو روز کے دوران سیلاب اور لینڈ سلائیڈینگ کے باعث گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں دو آر سی اور ایک لوہے کا پل تباہ ہونے سے شاہراہ قراقرم اور شاہراہ بلتستان سمیت تمام بین الاضلاع رابطہ سڑکیں ٹریفک کے لئے بند ہوگئی ہیں، سکردو میں گیول گاؤں، ضلع کھرمنگ میں کمنگو گاوں، شگر اور گانچھے میں بھی متعدد دیہات متاثر ہوئے ہیں، چلاس کا علاقہ تھور، بٹوگاہ، تھک ،نیاٹ، بونر ، تانگیر ،کھنبری اور کھنر میں بھی سیلابی صورتحال جاری ہے،غذر کے علاقے یاسین ، چٹورکھمڈ ، خلتی ،گوپس اور دیگر علاقوں میں سیلاب نے زندگی اجیرن بنادی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید