• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق چیئرمین پاشا کے لئے پرائیڈ آف پاکستان کا اعزاز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور حوصلہ افزائی کے لئے سابق چیئر مین پاشا کے لئےپرائیڈ آف پاکستان کا اعزاز، تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن پا شا کے سابق چیئرمین محمد ذوہیب خان کو ملک کی آئی ٹی انڈسٹری میں خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا۔ محمد ذوہیب خان واحد پاشا چیئرمین اور آئی ٹی انڈسٹری کے چند کاروباری شخصیات میں شامل تھے جنہیں یہ اعزاز دیا گیا۔ وہ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے آئی ٹی انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور مختلف حیثیتوں میں پاکستان کی نمائندگی عالمی سطح پر کرتے رہے ہیں، جہاں انہیں قوم کی خدمت اور عزم کے اعتراف میں کئی اعزازات ملے۔
اہم خبریں سے مزید