• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میثاق جمہوریت پر عمل ہوتا تو آج ہائبرڈ نظام نہ ہوتا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ کیا واقعی حکومت قومی اتحاد یا میثاق استحکام کے لیے سنجیدہ ہے؟ جواب میں تجزیہ کار مظہر عباس، بینظیر شاہ، فخر درانی اور اعزاز سید نے کہا کہ میثاق جمہوریت پر عمل ہوتا تو آج ہائبرڈ نظام نہ ہوتا،میثاقِ استحکام حکومت اور اپوزیشن تک محدود نہ ہو، وزیراعظم پارلیمنٹ میں تفصیلی بیان دیں، نواز شریف اور بینظیر بھٹو نے ایک تاریخی میثاقِ جمہوریت کیا تھا جس میں اپنی غلطیوں کا اعتراف بھی کیا گیا مگر اس پر عمل نہ ہوسکا۔
اہم خبریں سے مزید