• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن

اسلام آباد (رانا غلام قادر )وزارت مذہبی امور کی گورنمنٹ حج اسکیم کے تحت در خواستوں کی وصولی کا آج آخری دن ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتا یا کہ جمعہ کے روز تک عازمین حج نے ایک لاکھ پانچ ہزار 300درخواستیں جمع کرائیں ۔ مطلوبہ تعداد پوری ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی ۔ پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79ہزار 210ہے جس میں سے 70فیصد سرکاری اور 30فیصد پرائیویٹ سکیم کا ہے۔ گورنمنٹ اسکیم کے تحت ایک لاکھ 18ہزار د ر خواستیں جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ہفتہ 16 اگست کو درخواستیں جمع کرانے کے خواہشمند افراد کیلئے 14 بینکوں کی مجاز شاخیں کھلی رہیں گی۔ وزارت مذہبی امور حج 2026ء کیلئے پہلے آئیے پہلے پا یئے کی بنیاد پر حج درخواستیں جمع کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید