سکھر (بیورو رپورٹ) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سکھر کی جانب سے کراچی میں گرفتار کئے گئے ٹک ٹاکر بشیر احمد عرف مخدوم جنید جانی کو کنزیومر پروٹیکشن کورٹ میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایجنسی کے حوالے کردیا۔ این سی سی آئی اے حکام کے مطابق ملزم بشیر احمد عرف مخدوم جنید جانی کو بلیک میلنگ و ہراسانی کے الزام میں کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ شکارپور کے رہائشی عبدالصبور میمن نے شکایت درج کرائی تھی کہملزم نے مدعی کو بلیک میل کرکے 44لاکھ روپے کی بٹوری، مزید 70لاکھ روپے طلب کئے، نہ دینے پر مدعی کی برہنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔ ملزم کا تعلق ضلع نوشہروفیروز کے علاقے کنڈیارو سے ہے۔ سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بینکوں سے ملزم کے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی حاصل کرلی ہیں۔