• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندر میں ڈوبنے والے دوسرے نوجوان کی لاش بھی نکال لی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے دوسرےنوجوان کی لاش بھی نکا ل لی گئی ،تفصیلات کے مطابق ماڑی پور تھانہ کی حدود ہاکس بے سینڈز پٹ سمندر میں ڈوب جاں بحق ہونے والے 20سالہ زاکر کی لاش ہفتہ کو نکال لی گئی ، سینڈز پٹ چوکی منوڑہ روڈ این فور ہٹ کے قریب جمعرا ت کو سمندر میں نہاتے ہوئے 5 افراد ڈوب گئے تھے،3افراد کو غوطہ خوروں نے فوری طور پر بچا لیا تھا جن میں کاشف ، سلیم اور گلفام شامل ہیں جبکہ لاپتہ ہونے والے 2نوجوانوں میں سے ایک کی لاش گزشتہ جمعہ کونکالی گئی تھی۔

ملک بھر سے سے مزید