کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں سے ہونے والی تباہی افسوس ناک ہے ، جس میں کئی سو افراد کی شہادت، بے شمار مکانات بر باد ہوگئے، حکومت کی جانب سے برسات کے موسم کے آغاز سے قبل ندی نالوں کی صفائی نہ کرانا بڑی نااہلی ہے،صوبائی حکومتیں ان مقامات پر موجود تجاوازت کو ختم کرنے میں ناکام کیوں رہی، اس نااہلی کی وجہ سے کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے، رابطہ پل اور سڑکیں تباہ ہوگئیں، کراچی کی طرح پورے ملک میں اہم مقامات پر جن سے شہریوں کو نقصان پہنچنے کا ندیشہ ہو تجاوزات کی موجودگی حد درجہ افسوس ناک عمل ہے،وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بارش کے موسم سے قبل ان کے خاتمے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جس سے اس قدر نقصان ہوا،انہوں نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں چھوٹے بڑے ڈیمز بنانے پر توجہ دے۔