• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں مقیم پاکستانی کشمیری کمیونٹی نے انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے زیراہتمام یوم سیاہ منایا

پیرس ( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ)انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیراہتمام انڈیا کے یومِ آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منایا گیا۔ اس موقع پر ایفل ٹاور کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پیرس مودی مردہ باد،تحریکِ آزادی زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور "ہم لے کے رہیں گے آزادی" کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے زاہد ہاشمی نے کہا کہ کشمیری قوم ہمیشہ امن اور مذاکرات کی بات کرتی رہی ہے، مگر بھارت نے ہمیشہ جنگ کی راہ اپنائی۔
ملک بھر سے سے مزید